Breaking NewsInternationalتازہ ترین

اسرائیلی صدر اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوالی

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ اور ان کی اہلیہ مشل نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کے لیے امریکی ویکسین فائزر کی تیسری ڈوز لگوالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے اسرائیلی شہریوں کے لیے کورونا کی بوسٹر ڈوز مہم کے اعلان کے ایک دن بعد اسرائیلی صدر نے اہلیہ سمیت کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی جانب سے گزشتہ روز 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تیسری ڈوز والی دنیا کی پہلی ویکسی نیشن مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس خبر کے بعد پاکستان اور مسلم ممالک میں جاری پروپیگنڈہ بھی دم توڑ گیا کہ اسرائیل میں ویکسی نیشن نہیں کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں