Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان : نمبروں کی لوٹ سیل لگ گئی

پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان،بہاولپور اور ملتان میں انٹر کےطلباء کی کامیابی کی شرح اٹھانوے فیصدسے بھی زیادہ سامنے آئی ہے، ملتان میں 48 ، فیصل آباد میں 24 اور بہاولپور میں 12 طلباء ایسے ہیں جنہوں نے سو فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں.
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، انٹرمیڈیٹ میں 98.71 فیصد کامیابی کا تناسب رہا ہے۔انٹرمیڈیٹ امتحان میں ایک لاکھ 85 ہزار 725 امیدوار شریک ہوئے۔امتحان میں 2401 طلباء غیر حاضری کے باعث فیل قرار دے دیئے گئے۔
فیصل آباد بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک لاکھ 11 ہزار 547 امیدواروں نے شرکت کی، ایک لاکھ 9 ہزار 970 کامیاب ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 59 فیصد رہا۔ 24 طلباء کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 150353 امیدواران نے حصہ لیا, کامیاب امیدواروں کی تعداد 148560 ہے,انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب81۔98 فیصد رہا۔
ملتان بورڈ میں ہزار سے زائد نمبر 7 ہزار 2 سو 65 طالب علموں نے حاصل کیے 48 طلباوطلبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے, انٹر میڈیٹ کے امتحانات 82 ہزار 8 سو 70 طلباوطلبات نے امتحانات دیے تھے، کامیابی کا تناسب 98.64فیصد تک رہا۔
بہاولپور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق 62913 میں سے 62050 طلباء وطالبات پاس ہوگئے۔ انیس ہزار بچوں کو 33 فیصد نمبر دیکر پاس کیا گیا۔
پندرہ دن میں خصوصی پاس والے بچوں کے لئے نومبر میں خصوصی امتحان کا انعقاد ہوگا۔
12 بچوں نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کئے 99 فیصد ریگولر بچے پاس ہوئے 95 فیصد پرائیوٹ طلباء وطالبات پاس ہوئے، مجموعی 98.63 فیصد رزلٹ رہا۔
ڈیرہ غازی خان انٹر کے رزلٹ کا اعلان بھی کر دیا گیا. انٹر کے رزلٹ میں 62 ہزار 756 سٹوڈنٹس نےاپلائی کیا. امتحانات میں 61 ہزار 812 سڑوڈینٹس نےحصہ لیا. امتحانات میں 61 ہزار 67 سٹوڈینٹس پاس ہوئے. کامیابی کا تناسب 98.79 فیصد رہا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button