Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئس تیار کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ روپے مالیت کی منشیات برآمد

خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں خطرناک نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہائشی علاقوں میں چھاپہ مارا، ان رہائشی مکانوں میں آئس نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں موجود تھیں۔
پولیس نے کارروائی کے مطابق خاتون سمیت فیکٹری کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ وہاں سے منشیات برآمد کی، جس کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بنتی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق فیکٹری سے تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ان فیکٹریوں میں نشہ آور گولیاں اور آئس تیار کی جاتی تھی، جسے مقامی سطح پر فروخت کیا جاتا جبکہ یہاں سے مال بیرونِ ملک بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق فیکٹری سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔کارروائی کے دوران فیکٹریوں سے 5کلوگرام سے زائد آئس، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں،126 کلوگرام کیمیکل اور مشینری بھی برآمد کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں