Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرٹیکل 62 سے ’صادق و امین‘ کا لفظ نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 سے لفظ ’صادق و امین‘ نکالنے کی ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔

آئینی ترمیمی بل 2022 ایوان میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پیش کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ صادق و آمین کی جگہ راست گو اور وفا شعار کے الفاظ لکھے جائیں۔

ترمیمی بل کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے صادق اور امین کا لفظ نہیں ہونا چاہیے، صادق اور امین کا لفظ نبی کریم ﷺ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

حکومتی رکن نے کہا کہ کسی بھی ممبر کی نااہلی کا طریقہ کار تو آرٹیکل 63 میں دیا گیا ہے، آئین میں آرٹیکل 62 ون ایف جنرل ضیا الحق نے شامل کیا تھا۔

سینیٹ نے ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں