Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر کردئے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کوپاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سےنسیم شاہ اب 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوں سکیں گے، لہٰذاوہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے بنائے گئے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دئیے گئے اپنے کوویڈ 19ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی۔تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی۔ پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا،جس کے بعد تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں