Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایف آئی اے کی تحویل میں ملزموں کی پسلیاں توڑنے کا الزام، سی پی او ملتان حاضر ہوں۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایف آئی اے تحویل کے دوران ملزم پر تشدد کرکے دو پسلیاں توڑنے والوں کے خلاف درخواست پر سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کو طلب کیا وہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے ان سے آج دوپہر دو بجے تک رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت عالیہ نے سی پی او سے استفسار کیا کہ آپ نے اب تک معاملے پر کیا کیا ہےمقدمہ کیوں درج نہ ہوا؟ عدالت عالیہ نے ملزم پر تشدد کرکے اس کی پسلیاں توڑنے کے معاملے پر میڈیکل رپورٹ کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی تھی۔

پیٹشنر عابد حسین کے وکیل کبیر گل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے پیٹشنر کے بھائی سجاد حسین اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا مجسٹریٹ سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا سجاد حسین پر بیہمانہ تشدد کیا گیا چنانچہ جسٹس آف پیس کو درخواست دی گئی جنہوں نے میڈیکل رپورٹ کے ذریعے طبی معائنہ کا حکم دیا جس میں بتایا گیا کہ دوران تفتیش ملزم پر تشدد کے نتیجے میں اس کی دو پسلیاں فریکچر ہوگئی ہیں جس پر سیشن کورٹ نے ایف آئی اے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن مقدمہ درج نہ ہوسکا ،گزشتہ روز سی پی او نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر تسلیم کیا کہ ملزم پر تشدد ہوا ہے اور اس کی پسلیاں ٹوٹی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں