Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دالوں کے موضوع پر انٹرنیشنل ویبینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دالوں کے موضوع پر انٹرنیشنل ویبینارکا انعقاد کیا گیا۔ ویبینار کروانے کا بنیادی مقصد دالوں بالخصوص چنے کو فروغ دینا تھا۔
انٹرنیشنل ویبینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔ جب کہ انٹرنیشنل ویبینارکے گیسٹ سپیکر یونیورسٹی آف کیلفورنیا ڈیوس سے ڈاکٹر ڈگلس رکوک تھے۔

ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہمیں دالوں کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ان پر تحقیقات کو بہتر بنانا ہوگا اور اسطرح کے ویبینار، سیمنار منعقد کرواکر ان کی اہمیت بارے روشناس کروانا ہوگا۔
مزید کہا کہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ دالیں بھی پروٹین کا اہم جزو ہیں۔گندم کپاس اور گنا کے ساتھ ساتھ اگر ہم دالیں بھی کاشت کرتے ہیں تو ان کا فائدہ یہ ہوگا کہ ملک میں پانی کی قلت کم ہوگی۔
انٹرنیشنل ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈگلس رکوک نے کہا کہ ان کی دالوں کی تحقیقات پر گراں قدر خدمات ہیں۔ اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دالوں کی کاشت کر کے پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کے پیش نظر ہمیں دالوں کو اپنی زراعت میں شامل کرنا ہوگا ۔
ہم کم پانی اور کھادوں کا استعمال کرتے ہوئے دالوں کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں اسطرح دالیں پروٹین کی فراہمی کا ایک اچھا اور سستا متبادل ہیں۔ اور دالیں انسانی صحت کے لیے پروٹین کا بیش بہا منبع ہیں۔
ڈاکٹر محمد فاروق حسین منیس نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنے کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانا ہوگی تاکہ دالوں کو نیشنل و انٹر نیشنل لیول پر متعارف کروایا جاسکے۔
انٹر نیشنل ویبینار کے میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سحرش اعجاز نے ادا کیے، اور پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان ،احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر شعیب الرحمن، ڈاکٹر عکاش فاطمہ، سمیت فکیلٹی اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button