Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

برہان وانی کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے : وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت (8 جولائی) پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے , اور کہاہے کہ کشمیریوں کی جراتمندانہ جدوجہد کو سلام ہے ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے ، تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھامنے پر مجبور کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے بہادر فرزند تھے ۔

برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے۔

جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے موجود ہوں، اسے 9 لاکھ فوج تو کیا ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بہادر کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی اور بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سینہ سپر ہیں ۔

عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کرائے۔

آزادی کی منزل حاصل ہونے تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن حمایت کرتا رہے گا ۔

اللہ تعالی برہان وانی سمیت تمام شہدا کے درجات بلند ، اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button