Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ کلرکوں کی غلطی نے طالب علم کو خوار کردیا

میڑک کے امیدوار عبدالمتین حسین نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے میٹرک کا امتحان رولنمبر13378کے تحت دیا۔
فارم میں میں نے اپنے نام کے ہجے درست لکھے تھے مگر رزلٹ کارڈ میں میرے نام کا سپلینگ غلط کردئے گئے ، حسین سنگل اے کے بجائے ڈبل اے سے لکھ دیا اب اس غلطی کو درست کرنے کےلئے 11سوروپے طلب کئے جارہے ہیں جبکہ ہم نے نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ کلریکل مسٹیک ہے ہماری غلطی نہیں مگر کوئی بات سننے کوتیار نہیں ہے۔
میرے والد ایک غریب سکول ٹیچر ہیں وہ یہ رقم ادا نہیں کرسکتے براہ مہربانی چیئرمین بورڈ کاہدایت کی جائے کہ وہ اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے میرے نام کے سپلنگ درست کریں۔
علاوہ تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے بچوں کو تمام قسم کے واجبات سے مستشنیٰ قرار دیا جائے ۔
اس بارے ملتان تعلیمی بورڈ حکام نے کوئی بھی موقف دینے سے معذرت کرلی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button