Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جمعتہ الوداع پر فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: سعد سعید

فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ اسرائیل ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے فلسطین کی عبادت گاہوں پر اس طرح حملے ہم برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں دو سو سے زائد مسلمان شہید ہوئے لیکن ان حرکات سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں۔

پاکستانی قوم اس ظلم و ناانصافی کے ضلاف اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے قدیمی راستوں کو کھلوانے اور اسرائیل کو فلسطینوں پر تشدد کی کاروائیوں سے روکنے کے لیے جلد از جلد اقدامات کرے۔ عالمی ضمیر اسرائیلی قبضہ پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے عبادت مسلمانوں کا دینی اور آئینی حق ہے جسے کوئی قابض ریاست نہیں چھین سکتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button