Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے کراون فیلیئر،واسامیں ایمرجنسی نافذ

ڈسٹرکٹ جیل روڈ ڈینٹل کالج کے قریب سیوریج لائن پر کراؤن فیلیئر کا واقعہ پیش آنے پر واسا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار ، ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان آغا محمد علی عباس، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی اہمیت اور اہم شاہراہ ہونے کے پیش نظر ایم ڈی واسا کو کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروانے کی ہدایت کی اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے اعلی حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی (24) انچ قطر کی سیوریج لائن 1982 میں ڈالی گئی تھی، 39 سالہ لائن کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کراؤن فیلیئر کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
تاہم شاہراہ کی اہمیت کے پیش نظر کراؤن فیلیئر کی مرمت کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں اور مرمت کا کام بدھ اور جمعرات کی شب مکمل کر کے ڈسٹرکٹ جیل روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں