Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی سخت، داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی

بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کی گئی۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ گیٹ پر اضافی سکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی لگائی گئی۔
ڈاکٹر طاہر محمود ریذیڈنٹ آفیسر ایگری گیٹ اور خلیل احمد کھور سکیورٹی آفیسر مین گیٹ بوسن روڈ پر سرپرائز چیکنگ و ناکہ بندی کی نگرانی کرتے رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر کی ہدایت پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے وقوعہ اور پنجاب یونیورسٹی سے برآمد ہونے والی شراب کے بعد جامعہ زکریا میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
ناکہ بندی کر کے تمام گاڑیوں کی تلاشی کو یقینی بنایا گیا۔ پرائیویٹ گاڑیوں کو گیٹ پاس کے بغیر داخلے سے روک دیا گیا۔
تمام ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کے لئے بھی مقامی پولیس سے رابط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button