Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں پر قابو پانے کےلئے کوئک ریپڈ فورس قائم

زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں پر قابو پانے کےلئےکوئک ریپڈ فورس قائم کردی گئی، کالے سیشے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی ونگ نے لڑائی جھگڑوں پر قابو پانے کےلئے کوئیک ریپڈ فورس قائم کردی اس کا فیصلہ ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹرطاہر محمود کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکورٹی آفیسر خلیل احمد کھور اور سیکورٹی کے سپروائزر سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکورٹی آفیسر خلیل کھور کا کہنا تھا کہ تمام سیکورٹی عملے کو اب اپنی قابلیت دکھا نا ہوگی ، کسی بھی جھگڑے کو روکنے کےلئے تمام تر اقدامات کرنے ہوں گے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر پولیس کی خدمات بھی لی جائیںگی۔
آر او ڈاکٹر طاہر کا کہنا تھا ایک کوئیک ریپڈ فورس قائم کی جارہی ہے جس 24 گھنٹے گشت ہوگا ،ایک ڈالے پر 5 سے چھ سیکورٹی گارڈ یونیورسٹی میں گشت کرتے رہیں گے، جبکہ ان کاساتھ دینے کےلئے موٹرسائیکل سکواڈ بھی ہوگا وہ بھی اپنے گشت کو یقینی بنائیے گا ، کسی بھی ہنگامے کی صورت میں سیکورٹی عملہ فوری طور موقع پر پہنچے گا جبکہ دیگر نفری بھی کال ملنے پر موقع پر پہنچے گی اور امن کو یقینی بنانے کےلئے پر ممکن اقدام کرے گی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف فوری پر مہم چلائی جائے ، ایسی گاڑیوں کایونیورسٹی میں داخلہ بند کردیا جائے گا، اگر کسی حساس ادارے کا افسر کیمپس میں آنا چاہے تو اس کو کالے شیشے کے حوالے سے اجازت نامہ دکھا نا ہوگا، تاہم پرائیویٹ افراد سے سختی سے نمٹ جائے گا۔
اجلاس میں تمام سیکورٹی سٹاف کی حفاطت یقینی بنانے اور مورال بلند کرنے کےلئے اقدامات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button