Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیپارٹمنٹ ،انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی

پراجیکٹ 53 کا کروڑ ہے ، جس میں سے 275ملین روپے مل چکے ہیں، رواں برس اس پراجیکٹ کے لئے 125ملین جاری کئے گئے۔

زکریا یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا تیا رکردہ تحفہ زکریا یونیوسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آٖف بائیوٹیکنالوجی پراجیکٹ اپنے اختیامی مرحلے کی طرف بڑھنے لگا ۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی کی بہتر کارکردگی پر مزید 10کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ۔

پراجیکٹ 53 کروڑ ہے جس میں سے 275ملین روپے مل چکے ہیں۔

رواں برس اس پراجیکٹ کے لئے 125ملین جاری کئے گئے مگر تعمیراتی کام اس برق رفتاری سے کیا گیا کہ ایچ ای سی زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کی کاکردگی پر مطمین ہوئی اور مزید 100ملین یعنی 10کروڑ روپے جاری کردئے جو آئندہ ماہ تک استعمال کیئے جانے ہیں ۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ریحان صادق نے بتایا کہ گرلز ہاسٹل ، انیمل ہاوس اور گرین ہاوس اس وقت تکمیل کے مرحلے میں ہیں جون2021میں یہ مکمل ہوجائیں گے اکیڈمک بلاک اور دیگر منصوبے مارچ2022 میں مکمل ہوجائیں گے ا س وقت انسٹی ٹیوٹ کےلئے اشیا کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ٹینڈر فلوٹ کئے جارہے ہیں لیب کا سامان اور دیگر اشیاء اگست میں انسٹی ٹیوٹ کو فراہم کردی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں