Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

سنگین مقدمات میں ملو ث اشتہاری مجرمان کو فوری گرفتارکرنے کا حکم

زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد مکمل کریں، سنگین مقدمات میں ملو ث اشتہاری مجرمان کو فوری گرفتار کریں۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ضلع ملتان کے زیر تفتیش مقدمات میں ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ا
جلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) عامر خان نیازی،ایس پی گلگشت حسن جہانگیر ،پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شریک تھے ریجنل پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران زیر تفتیش مقدمات کی خود نگرانی کریں اور مقدمات کو یکسو کرنے سے قبل لیگل برانچ سے مشاور ت کریں تاکہ مقدمات میں کوئی سقم نہ رہ جائے جس سے مجرمان کو فائدہ ہو۔
اس لئے ضروری ہے کہ کسی بھی مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی مشاورت کریں انہوں نے کہا کہ حساس مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالتوں سے سخت سے سخت سزا دلوائیں اور ڈکیتی کے مقدمات کا سراغ لگا کر وصولی کو یقینی بنائیں عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمی داری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں