Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کو صرف پڑھانے کی ڈیوٹی دینے کافیصلہ

سکول اساتذہ کو صرف پڑھانے کی ڈیوٹی دینے کافیصلہ کرلیا گیا، اس بارے میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہےکہ یکساں نظام تعلیم پر پنجاب کے 70 فیصد پرائیویٹ سکول متفق ہیں،نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تربیت دے رہے ہیں، چار لاکھ اساتذہ کو یکساں نصاب پر تربیت دی جارہی ہے، پچاس فیصد ٹرینر نجی سکولوں سے لائے ہیں، نجی سکولوں کے ٹرنیرز نے یکساں نصاب کو بہترین قرار دیا ہے۔ ہم اساتذہ کو تمام چیزوں سے آزاد کرنے جا رہے ہیں، اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اور وہ صرف پڑھائیں گے، جدید ٹیکنالوجی سے کرپشن ختم ہو گی۔