Breaking NewsNationalتازہ ترین

”صاف ستھرا اور خوبصورت ملتان“ شہر میں معمول کے صفائی آپریشن کا آغاز

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید کے بعد شہر میں معمول کے صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے ورکرز کو صفائی کے لئے نئے عزم کے ساتھ کمربستہ ہونے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں،انہوں نے عید پلان پر عمل کرکے انتظامیہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا اب سب سے بڑا چیلنج ہے، کمپنی ورکرز شہر کے شاہراہ سے لیکر ہر گلی،محلے اور کوچے میں صفائی کا ٹاسک سرانجام دیں اور اپنے اپنے ایریاز میں حاضری یقینی بنائیں

انہوں نے کمپنی کے آپریشنز کے شعبے کے منیجر اور ڈپٹی منیجرز کو مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت ہے اور کہا ہے کہ شہر کے تمام کنٹینرز کو آج لفِٹ کرایا جائے،سڑکوں پر کوڑا اور کچرا پھینکنے والوں کو وارننگ جاری کی جائے اور شہر کے داخلی راستوں کی صفائی کا پلان تیار کیا جائے۔
ایم ڈی نے کہا ہے کہ ”صاف ستھرا اور خوبصورت ملتان“ کمپنی کا ماٹو ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں