Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ، ریلیف کےلئے اقدامات کررہے ہیں :، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے، پائیداراقدامات کرکےزیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل ،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم کو مہنگائی کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور مہنگائی پر قابو پانے سمیت امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہیں، حکومت پائیداراقدامات کرکےزیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنا رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئےپرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کے فائدے کیلئےفلاحی منصوبوں کےبہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئےبرابر ہے، قانون کی بالادستی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button