Breaking NewsSportsتازہ ترین

لو اپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان اپنے بچھائےجال میں پھنس گیا، شکست کے بادل گہرے ہونے لگے، 281 رنزکا قرض چڑھ گیا ۔

تفصیل کے مطابق ملتان سٹیڈیم میں انگلینڈ کے ٹیم کے خلاف سپن ٹریک بنا کر جیت کے خواب دیکھنے والی بابرالیون شکست کوٹالنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان خراب کارکردگی کے بعد بھی جیت کےلئے پرعزم

دوسرے روز انگلینڈ کے سپنرز نےپاکستان کی بیٹنگ لائن کو ادھڑ کر رکھادیا، دوسرے روز پاکستان کا مڈل آرڈر فلاپ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ پہلی اننگز میں 79رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جوذمے داری دی پوری کردی: جیک لیچ

پاکستان 281 رنز کے جواب میں 202رنز پر آ وٹ ہوگیا انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 202رنز بنا کر محجوعی 281رنز کی برتری حاصل کر کے فتح کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
سپنرز کے لیے سازگار پچ پر پاکستان کے لئے بڑا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : دوسری اننگ میں چائے کے وقفے تک انگلینڈ کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ، 168 کی لیڈ ہوگئی

انگلینڈ نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 202رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ میچ : انگلینڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، میچ میں "کم بیک "، پاکستانی ٹیم 202 سکور بنا کر آؤٹ

افتتاحی بلے باز بین ڈکٹ نے6چوکوں کی مدد سے 79رنز بناکر ابرار کی گھومتی گیند پر بولڈ ہوئے جوے روٹ دوسری مرتبہ بھی ابرار کا 21 رنز پر شکار بنے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستان کا "سپن جادو” چل گیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ

ابرار کی میچ میں محجوعی طور پر دسواں شکار ولیم جیکس 4 رنز پر بنے کرولی اور پوپ ڈبل فگر میں داخل ہونے سے قبل ہی رن آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ابرار احمد کا اعزاز پاکستان کے 13ویں کھلاڑی بن گئے

ابرار نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرکے پہلے ٹیسٹ میں 10کھلاڑیوں کو آ وٹ کرنے کا اعزاز حاصل کرکے پاکستان کی جانب سے دوسرے باولر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستان نے 107رنز2کھلاڑی آ وٹ پر شروع کی تو پوری ٹیم 202رنز پر آ وٹ ہوگئی۔

6 بلے باز ڈبل فگر کا ہندسہ ہی عبور نہ کرسکے۔

کپتان بابر اعظم نے 1چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 75رنز کی اننگز کھیلی سعود شکیل 63کی اننگز میں 10چوکے لگاے فہیم اشرف نے 4چوکوں کی مدد سے 22رنز بنائے رضوان 10رنز پر ہی چلتے بنے انگلینڈ کی جانب سے لیچ نے 98رنز دے کر 4بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

روٹ اور ووڈ نے 2٫2روبنسن اور اینڈرسن 1،1وکٹ حاصل کرسکے۔

کل کھیل کا تیسرا روز ہوگا ۔

انگلینڈ 5 کھلاڑی آ وٹ 202 رنز پر اننگز کادوبارہ آ غاز کرے گا، بروک 74اور بین سٹوکس 16رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں