Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم ملتان کے زیر اہتمام یوم خواندگی کے موقع پر تقریب

محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم ملتان کے زیر اہتمام یوم خواندگی کے موقع پر تقریب زیر صدارت ڈی ای او لٹریسی ملتان محمد عامر رزاق ہوئی ، جس میں محمد عامررزاق کی جانب سے بہترین کارکردگی،بہترین ڈرائنگ،پانچویں جماعت میں ضلع بھر میں پوزیشن ہولڈرز ،بہترین نتائج دینے والی ٹیچرز،اور فرینڈز آف لٹریسی کو انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئی۔
8ستمبر لٹریسی ڈے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی ای او لٹریسی ملتان نے کہا کہ انٹر نیشنل لٹریسی ڈے پوری دنیا میں 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ملتان شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے سکول سے باہر بچوں کو غیر رسمی سکولوں میں داخلہ کے لیے بھر پورکوشش کر رہا ہے ۔
محکمہ خواندگی ملتان کے زیر اہتمام 378غیر رسمی سکولوں میں 13450بچے پرائمری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، اور 18500 ان پڑھ بالغ افراد کو پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا جا چکا ہے۔
اقلیتی بالغ افراد کے لئے 4 سکول ، 15 سکول مدرسوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
100 غیر رسمی ٹیچر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے ورچو ئیل ٹریننگ بھی حاصل کر رہی ہیں۔
ضلع ملتان میں سنٹرل جیل کے ان پڑھ قیدیوں کے لئے اب تک 80 تعلیم بالغاں کے سنٹرز بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں 2030 تک تمام لڑکے اور لڑکیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کو ممکن بنائیں گے۔
اس موقع پرلٹریسی کوآرڈینیٹر مخدوم مدثر ،لٹریسی موبلائزر مظفر عباس ،محمد عابد،محمد عمر ،شعیب نور،کاشف مشتاق ،بابر نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں