Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان: شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھ عارضی مویشی منڈیاں سجا دی گئیں

شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع میں چھ عارضی مویشی منڈیاں سجا دی گئیں ہیںتحصیل سٹی کے ایریا میں فاطمہ جناح ٹاون اورمتی تل، تحصیل صدر کے علاقے ہیڈ محمد والا اور موضع بلیل کے علاوہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں جانوروں کے سیلز پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔مویشی منڈیوں میں شامیانے لگا دیئے گئے ، اور جانوروں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔دوسری طرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی فاطمہ جناح اور متی تل میں قائم مویشی منڈی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔کمپنی کے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر سے دونوں مویشی منڈی کے گراونڈہموار کر دیئے گئے ہیں، اور مویشی منڈیوں کے اطراف سے تمام ویسٹ بھی اٹھا لیا گیا ہے۔
کمپنی نے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے لئے ورکرز تعینات کر دیئے۔اور پانی کے چھڑکاؤ کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button