Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملک بھر میں پرائیویٹ امتحانات پر پابندی لگادی گئی

ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری کے پرائیویٹ امتحانات ختم کر دیئے گئے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کی پالیسی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ رواں سال اگست میں سمسٹر سسٹم کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری میں یونیورسٹیاں داخلے کریں گی۔

سرکاری یونیورسٹیوں کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں پرائیویٹ داخلے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسوسی ایٹ ڈگری میں صرف سمسٹر سسٹم ہی نافذ ہوگا۔

رواں سال اگست سے ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سمسٹر سسٹم کے تحت لیا جائے گا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری میں مجموعی طور پر 60 کریڈٹ آورز کا نصاب پڑھنا ہوگا۔ تین کریڈیٹ آورز کے ساتھ 20 کورسز لازمی طور پر پڑھنا ہوں گے۔ہر سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹی سائنس و آرٹس مضامین کے کورسز ڈیزائن کرنے کی مجاز ہوگی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری میں زیر تعلیم ہر طالب علم کو 9 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ لازمی کرنا ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button