Breaking NewsNationalتازہ ترین

ناقص کارکردگی دکھانے والے 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژن بھر کے 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کردیے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جواب جمع کروانے کیلئے 3 روز کا وقت دیا گیا ہے اور 3 روز میں مناسب جواب نہ دینے کی صورت میں پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید محمود نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہچانے کے لئے پراس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروں سے باہر نکلیں۔صرف کاغذی باتوں پر یقین نہیں کرتا ہوں۔شہریوں کی رائے، میڈیا رپورٹس فیڈ بیک کا بہترین ذریعہ ہیں۔ڈویژن میں 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیلڈ میں نکل کر کام کریں۔انہوں نے وارننگ دی کہ متعلقہ مجسٹریٹ کی بجائے اگر کوئی نمائندہ چیک کرنے گیا تو متعلقہ مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ڈپٹی کمشنرز اشیاءخوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔ عوام کی جیب کاٹنے والے گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاءخوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے۔ منصوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنے ہاتھ سے نمٹنا جائے۔ضلعی افسران بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کریں۔تاجروں کے ساتھ مل کر طے کئے ہوئے ریٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول فیڈ بیک میکنزم سسٹم موجود ہے۔افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں ملک محمد جاوید نائب تحصیلدار وہاڑی، ملک محمد شریف نائب تحصیلدار میلسی، محمد طفیل نائب تحصیلدار بورے والہ، عابدہ حنیف ڈسٹرکٹ آفیسر ( IPWM ) وہاڑی، ملک شعبان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر وہاڑی، محمد رمضان آسی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (پلانٹ پروٹیکشن) ، اختر حسین سیال سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی وہاڑی، ڈاکٹر عامر شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک بورے والہ، رب نواز شہزاد اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی، الطاف ناصر نائب تحصیلدار دنیا پور، ڈاکٹر منصور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ دنیا پور، ریاض حسین تحصیلدار دنیا پور، ندیم سیال نائب تحصیلدار دنیا پور، طاہر محمود ڈسٹرکٹ آفیسر( IPWM ) لودھراں، طارق جاوید تحصیلدار لودھراں، ڈاکٹر نعیم چغتائی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک لودھراں، محمد ظفر ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر(ایکسٹینشن) لودھراں، ڈاکٹر عامر بشیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ لودھراں، نعیم بشیر اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا، راناامتیاز علی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی، ملک نذر حسین نائب تحصیلدار کہروڑ پکا، جاوید ممتاز تحصیلدار کہروڑ پکا، ڈاکٹر رشید انجم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہروڑ پکا، الطاف الرحمن سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کہروڑ پکا، سیدہ آمنہ مودودی اسسٹنٹ کمشنر لودھراں، زوہیب احمد انجم اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور، ظفر جٹیال تحصیلدار میلسی، ڈاکٹر جمشید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلال پور پیر والہ، غلام تقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹنشن) جلال پور پیر والہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی چن ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جلالپور پیر والہ، سعید حسین نائب تحصیلدار جلالپور پیر والہ، سید مصلح الدین چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جلالپور پیر والہ، ندیم عباس اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ملتان، ڈاکٹر محمد فاروق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( MS ) ملتان، جہانگیر ٹانگرہ نائب تحصیلدار صدر ملتان، ملک عبدالحمید نائب تحصیلدار صدر ملتان، عبدالغنی خان تحصیلدار صدر ملتان، ظفر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکریکلچر ملتان، ملک نعمان عابد اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ملتان، راؤ عمران احمد ایکسٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ملتان، احمد نوید سہری سب رجسٹرار سٹی ملتان، رائے حسن مصطفی نائب تحصیلدار ملتان کینٹ، جمشید فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر خانیوال، ڈاکٹر نوشیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر میاں چنوں، ڈاکٹر احسان الحق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک میاں چنوں، چوہدری محمد اظہر کمبوہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی خانیوال، راؤ ارشاد میونسپل آفیسر (فنانس) ٹاؤن کمیٹی عبدالحکیم، میاں ظفر اقبال اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خانیوال، عبدالغفار نائب تحصیلدار خانیوال، ملک منظور احمد نائب تحصیلدار کبیر والا، سرفراز انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات خانیوال، محمد حسین بنگش چیف آفیسر تحصیل کونسل کبیروالا، راؤ فیصل اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں چنوں، محمد ذیشان ندیم اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں، خدا داد تارڑ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تلمبہ، فیصل میونسپل آفیسر (فنانس) میونسپل کمیٹی کبیر والہ، طاہر عباس خان کھچی تحصیلدار جہانیہ، محمد اکبر بھٹہ نائب تحصیلدار تلمبہ، ڈاکٹر تحسین اعجاز ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال، محمد عمر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئر کبیروالہ، فیاض کھیڑا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کبیروالہ، ڈاکٹر خالد محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹنشن) کبیروالہ، محمد عمران فانی نائب تحصیلدارمحسن وال، منظور حسین نائب تحصیلدار خانیوال، گوہر نواز ڈھکو تحصیلدار خانیوال، بلال احمد ڈسٹرکٹ آفیسر( IPWM ) خانیوال،بختیار اسماعیل اسسٹنٹ کمشنر خانیوال، رانا محمد شفیق تحصیلدار میاں چنوں، شفقت منان اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ میاں چنوں، 69 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز جاری کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں