Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نرسری کا قیام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میںشعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نرسری کا قیام رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز ) نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نرسری کا افتتاح کیا ۔
اس نرسری میں خاص طور پر آم کے پودا جات بہت ہی کم عرصہ میں تیا رکر کے کسانوں کی بہترین پودا جات کی ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے گا ، اس کے علاوہ بہت سے سجاوٹی پودا جات بھی اس نرسری کا حصہ ہو نگے ۔
علاوہ ازیں گرمیوں اور سردیوں کے خوبصورت پھول بھی اس نرسری سے تیار کر کے یونیورسٹی کی مختلف جگہوں پر استعمال کئے جائینگے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلباء سے خطاب بھی کیا، اور انہیں مختلف نصیحتوں سے نوازا ۔
وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر مختلف فنون کی لگن کو اُجاگر کریں، اور ہارٹیکلچر کے شعبہ میں موجود انگنت کاروباری مواقع سے فائدہ اُٹھا کر کئی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا باعث بنیں ۔
وائس چانسلر جامعہ نے شعبہ ہارٹیکلچر کے چئیرمین ڈاکٹر تنویر احمد اور باقی معزز اسا تذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور مزید لگن سے کام کرنے پر زور دیا ۔
اس تقریب میں ڈین کلیہ ذراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، چئیرمین شعبہ ایگرانومی ڈاکٹر عبدالغفار سمیت دیگر فکیلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button