Breaking NewsEducationتازہ ترین
نیا رینکنگ سسٹم نامنظور، پنجاب بھر کے وائس چانسلر ایک آواز ہوگئے
پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ز نے نیا ریکنگ سسٹم مسترد کرتے ہوئے اسے مسائل سے نظریں چرانے کی کوشش قرار دے دیا اور کہا ہے کہ ایچ ای سی یونیورسٹی کو لولی پاپ نہیں فنڈز جاری کرے تاکے کوالٹی ایجوکیشن ممکن ہوسکے ۔
لاہور میں پنجاب ایچ ای سی کے تحت یونیورسٹیوں کی رینکنگ کی لانچنگ تقریب میں وائس چانسلر کھل کر بولے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکوہ کیا کہ ہمارے پاس اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔
وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی نے کہا کہ حکومت رینکنگ سے یونیورسٹیوں کو نمبر گیم کی بے مقصد دوڑ میں پھنسا رہی ہے، یونیورسٹیوں کو وسائل فراہم کر کے ملک کی ترقی کیلئے کام لیا جائے ۔