Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ کیوی کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے فکر مند ہیں، حالات کی وجہ سے کھلاڑی سیکیورٹی پروسیس کا پوچھ رہے ہیں۔
ہیتھ ملز نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیکیورٹی وفد ان دنوں بنگلہ دیش میں ہے جہاں سے وہ پاکستان آئے گا۔
چیئرمین پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال سے مطمئن ہیں۔15رکنی ٹی20اسکواڈ میں مارٹن گپٹل،کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہینری ایک روزہ اوربین سیئرز، ‏ٹوڈایسٹل، ہیمش بینٹ اور مارک چیپمی، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔
کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 3ون ڈے اور 5ٹی20پر مشتمل سیریز کھیلےگی۔ نیوزی لینڈ کی ‏ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہو گا ، جب کہ 5 ٹی ٹوئینٹی میچز کی سیریز 25 ستمبر ‏سے لاہور میں کھیلی جائےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button