Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا کا ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ،مکمل سیفٹی کا خیال رکھیں :ایس ای ملتان سرکل

ایس ای میپکو ملتان سرکل انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ واپڈا کا ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اس لیے ان کو چاہئے کہ کام کے دوران مکمل سیفٹی کا خیال رکھیں، بغیر ٹی این ٹی کے ہر گز کام نہ کریں، اپنی قیمتی جانوں کی خود حفاظت کریں، دونوں اطراف سے مکمل ارتھ کرنے کے بعد کام شروع کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو شاہ رکن عالم ڈویثزن میں سیفٹی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ایکسین انجینئر محمد وسیم اختر نے کہا کہ واپڈا کے ورکرز کی بدولت صارفین کو بجلی کی سپلائی جاری ہے ان کی بدولت میپکو ترقی کی جانب گامزن ہے ،انہیں چاہئے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ریکوری کے لیے بھی محکمے کے لیے تعاون کریں ۔
سیفٹی سیمنار سے ریجنل سیکرٹری ہیڈرو یونین سجاد احمد بلوچ نے کہا کہ واپڈا کا مزدور دن رات کام کرکے واپڈا کی نیک نامی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے، سیفٹی سیمنار کرانے کا مقصد ورکرزکو حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی دینا ہے۔
سیمنار سے ایکسین موسی پاک ڈویثزن رانا تنویر۔ایکسین سٹی ڈویثزن ساجد حسین گوندل۔ایکسین کینٹ ڈویثزن جاوید وینس۔ایکسین ممتاز آباد ڈویثزن ریحان علی چوہان۔ایکسین شجاع آباد غلام رسول سکھیرا۔ایکسین ملک مشتاق اٹھنگل۔ ڈی ڈی ٹی ارشد منیر ڈاھا۔ڈویثزنل چیرمین ہائیڈرو یونین مہر الطاف مہار۔ڈویثزنل چیرمین سید مختیار احمدبخاری۔زونل چیرمین ہایئڈرو یونین چوہدری محمد خالد۔سیکرٹری راشد یامین ودیگر نے خطاب کیا ۔
سرکل کے تمام ایس ڈی اوز و یونین عہدیداروں اور واپڈا ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں