Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں طلباء و طالبات کو موسمی صورتحال میں تبدیلی کی وجوہات اور ان کے اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
تقریب کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گرین ہاؤ س افیکٹ کے اثرات کے بارے آگاہی ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے موسمی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
مزید موسمی آفات سے محفوظ سوسائٹی بنانے اور مشترکہ جدو جہد پر زور دیا۔ ہر شخص کا فرض ہے کہ اردگرد کے ماحول کو بہتر اور محفوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے دنیا میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور خاص کر پاکستان کو متاثر
کرنے والی آفات پر تفصیلی بحث کی۔ زراعت میں جدت اور محفوظ بنانے کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کیں جس پر عمل کر کے سوسائٹی کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر حبیب الرحمان جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہر زراعت ہیں انہوں نے زراعت کو موسمیاتی آفات سے نمٹنے اور محفوظ بنانے کے لئے سفارشات مرتب کیں۔ اُنہوں نے جرمنی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی جدید ریسرچ پر کی ہے۔
اُنہوں نے طلباء و طالبات کو موسمی تبدیلیوں اور ان سے نمٹنے کے لئے آگاہی مہیا کی۔
ڈاکٹر عائشہ حکیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمی آفات سے بہتر آگاہی اور ان سے نمٹنے کے لئے سفارشات مرتب کیں۔ اور طلباء و طالبات کے تقریری اور شاعری مقابلہ جات کروائے جن کا مقصد طلباء و طالبات اور عام لوگوں کو آگاہی مہیا کرنا تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم سمیت دیگر فکیلٹی و سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button