Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نے فواد چوہدری کو ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق صورتحال اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی میڈیا ‏میں اجاگر کرنے کا ٹاسک وزیراطلاعات فواد چوہدری کو سونپ دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ‏افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
‏افغانستان سےمتعلق وزیراعظم نےفوادچوہدری کوٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ افغانستان کے ‏مسئلے پر پاکستان کےمؤقف کو اجاگر کیا جائے عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور مؤقف آنا ‏چاہیے۔
وزیراعظم نےاجلاس میں افغانستان سےمتعلق بیانیے پر وزرا کو آگاہ کیا۔
شرکاء کو افغانستان میں ‏جاری غیرملکیوں کےانخلا، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں