Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کا بڑاقدم،،،غریب طالبات کوانٹرنیٹ ڈیوائس مفت تقسیم کردیں

طالبات کو کسی بھی مشکلات کا سامنے کرنے پر آئی ٹی ٹیم ہروقت دستیاب ہوگی

ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نےایسے وقت میں جب کورونا نےمشکالات کے پہاڑ کھڑے کردئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

بشکریہ گوگل

آن لائن کلاسز کےلئے 545ضرورت مند طالبات کو انٹرنیٹ ڈیوائس تقسیم کردیں ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی ہدایت پر آن لائن کلاسز کو یقینی بنانے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے 545ضرورت طالبات میں انٹرنیٹ ڈیوائس تقیسم کردیں جن کی مدد سے انہیں اپنی کلاسز کے ساتھ ساتھ مختلف لائبریوں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے، اعلیٰ سطح کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی بدولت طالبات کو ایچ ای سی کے ای لائبری کے ساتھ ، امریکن انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ، اے سی ایم اور جے سٹور کی لائبری تک رسائی ہوگی جہاں سے وہ جرنلز اور دیگر درسی کتب سے استفادہ کرسکیں گی، ویمن یونیورسٹی کی آئی ٹی ٹیم کے سربراہ محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کی فراہم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیاہے جس کا پہلا فیز گزشتہ روز مکمل ہوگیا، طالبات کے ساتھ ساتھ سسٹم کو احسن طریقے سے چلانے کےلئے سٹاف اور اساتذہ کو بھی ڈیوائس دی گئی ہیں جبکہ طالبات کو کسی بھی مشکلات کا سامنے کرنے پر آئی ٹی ٹیم ہروقت دستیاب ہوگی جس کےلئے ایک ای میل اکاونٹ بنادیا گیا ہے جہاں وہ اپنی شکایت ارسال کرسکیں گے جس کو فوری طور پر دور کیا جاسکے گا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button