Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کا عملے کےلئے رمضان پیکج
دفتری اوقات کار کم کردئے

ویمن یونیورسٹی ملتان کا عملے کےلئے رمضان پیکج، دفتری اوقات کار کم کردئے۔
رمضان المبارک کے آمد آمد ہے ، ایسے میں ویمن یونیورسٹی ملتان نے افسروں اور عملے کےلئے بڑا قدم اٹھایا ہے اور دفتری اوقات کار کم کردئے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سے منظوری کے بعد نئے دفتری اوقات کار جاری کردئے۔
جس کے مطابق سوموار سے لیکر جمعرات تک دفاتر صبح 10 بجے سے دو بجے سہرپہر تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو دفاتر کا اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے دوپہر تک ہوں گے۔