Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی، جم کر پریکٹس کی

پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ میچز شروع ہونے سے قبل پاکستانی اسکواڈ کے دوسرے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام 11 کھلاڑیوں کے دوسرے کووِڈ ٹیسٹ بھی منفی آ گئے، جس پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان نے ٹریننگ کی، جو چار گھنٹے تک جاری رہی ۔

تمام کھلاڑیوں کی گزشتہ روز ویسٹ انڈیز میں ہوٹل پہنچنے پر آرائیول کووڈ ٹیسٹنگ کی گئی تھی، اور 11 کھلاڑیوں کی اب تیسری اور آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل کی جائے گی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوں گے۔قومی کرکٹ اسکواڈ کی کرونا ٹیسٹنگ منفی آنے پر تمام ارکان کی روم آئسولیشن بھی ختم ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں