Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک افغان سیریز : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ملتوی

پاکستان اور افغانستان کی ون ڈے سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کل سے ہونا تھا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی کو ان کی درخواست پر آرام دیا جارہا ہے۔ بابر کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں سری لنکا میں کھیلی جانی ہےلیکن افغانستان کرکٹ بورڈ کمرشل فلائٹ آپریشن مکمل طور پربحال ہونے کا منتظر ہے۔