Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز

صوبے بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ای لرننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مخیر حضرات سکولوں میں ای لرننگ کا سیٹ اپ لگا کر دیں گے۔
میرا سکول منصوبہ کے تحت لاہور کے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شامل کیا جائے گا۔منصوبہ کے تحت ہر سکول اپنی الگ سے ایپ تیار کرے گا۔
مذکورہ ایپلی کیشن پر کریکولم اور رجسٹرڈ بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ایپلی کیشن پر اساتذہ آن لائن کلاسسز اور لیکچر دیں گے ۔ایپ کے زریعے طلباء کو تیاری کیلئے نوٹس، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم کیےجائیں گے۔ای لرننگ کیلئے تمام تر اخراجات مخیر حضرات اٹھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button