Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنڈورا پیپرزکیس میں نام آنے والوں کی تحقیقات ہوں گی، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کے نام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کامعاملہ زیربحث آیا۔
اجلاس میں کابینہ پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر و دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کےنام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل قائم کر دیا ہے، شفاف انکوائری ہوگی، کیسز نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آرکوبھیجے جائیں گے ،تحقیقاتی سیل میں بھی کیس بھیجے جائیں گے اور قصور وار ہونےپر کارروائی ہوگی۔
پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزرا سمیت سات سو پاکستانیوں کے نام شامل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات سیل قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ تحقیقاتی سیل کی معاونت ایف آئی اے، نیب،ایف بی آر کرےگی، پنڈورا پیپرز میں کمپنیوں کےقانونی ہونے یا نہ ہونےکی تحقیقات ہوں گی، سیل کمپنیوں کےسرمائےکی قانونی حیثیت کی انکوائری کرےگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں