Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف انتظامیہ نے تعلیمی سال 22-2021 کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا اعلان کر دیا

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کے احکامات پر پیف پارٹنرز کی سہولت کے لیے چار مہینے پہلے ہی تعلیمی سال 2021-22کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سرکلر بھی پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیا جا چکا ہے۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک تمام پارٹنرز کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 10مارچ، 2022سے شروع ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ پیف پارٹنرز کی سہولت کے لیے کیو اے ٹی کا اعلان چار ماہ پہلے کیا گیا ہے تاکہ پیف پارٹنرز طالب علموں کو کیو اے ٹی کی بہترین تیاری کروا کر اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پیف پارٹنرز کی سہولت کے لیے کونٹینٹ بُک، ماڈل پیپرز اور سپلیمنٹری سلیبس بھی پیف ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
تاکہ پارٹنرز اپنے طالب علموں کو اچھے انداز میں کیو اے ٹی کی تیار ی کروا سکیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ پیف پارٹنرز کے معیار کو جانچنے کا بہت اہم ذریعہ ہے اور پارٹنرز کے لیے کیو اے ٹی میں شامل ہونا لازمی ہو تا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سکول لیول کے مطابق تمام کلاسوں کا کیو اے ٹی لیا جائے گا اور ہر کلاس سے 25فیصد طلبا ء کا انتخاب کیا جائے گااور جن کلاسوں میں طلباء 20یا اس سے کم ہیں وہاں 5طلباء کا امتحان لیا جائے گااور پانچ سے کم طلباء ہونے کی صورت میں تمام طلباء کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پارٹنرز کی سہولت کے لیے مکمل نصاب میں سے 75فیصد نصاب کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی تفصیلات بھی پیف ویب سائیٹ پر سپلیمنٹری سلیبس کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اُن بچوں کا لیا جائے گا جو نادرا سے ویری فائیڈ ہونگے اور 20جنوری،2022تک پیف سکول انفارمیشن سسٹم میں ایکٹو ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button