Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، یہ سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہوگا، جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔
پی سی بی کےڈومیسٹک سیزن21-2020 کےنو ٹورنامنٹس میں220 میچز کھیلے گئے تھے،ںپاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 22-2021 پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی میچز سے مکمل طور پر الگ حیثیت رکھتا ہے،ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا، اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔
دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل نہیں ہیں، دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا، اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، سی سی اے ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں، جس کے لیے پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے، وہ انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔
نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی، اور ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا، مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی۔
راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے۔
یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔
شیڈول میچز(نوٹ: اتھارٹی مقررہ شیڈول میں تبدیلی کر سکتی ہے)فرسٹ الیون نیشنل ٹی 20 (چھ ٹیمیں ، 33 میچز) 25 ستمبر تا 13 اکتوبرقائداعظم ٹرافی (چھ ٹیمیں ، 31 میچز) 20 اکتوبر-29 دسمبرپاکستان کپ (چھ ٹیمیں ، 33 میچز) 25 فروری تا 30 مارچ 2022 سکینڈ الیون کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی ٹونٹی (چھ ٹیمیں، 15 میچز) 15-22 ستمبرکرکٹ ایسوسی ایشن چیمپئن شپ (تین روزہ) (چھ ٹیمیں ، 30 میچز) 28 ستمبر-14 نومبرکرکٹ ایسوسی ایشن چیلنج (50 اوورز) (چھ ٹیمیں ، 15 میچز) 19-27 نومبرپاتھ وے کرکٹنیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئن شپ اور ایک روزہ کپ (12 ٹیمیں ، 62 میچز) 3 اکتوبر -12 نومبر نیشنل انڈر 16 کپ (ایک روزہ) (12 ٹیمیں ، 31 میچز) 8-19 مارچ 2022نیشنل انڈر 13 کپ (ایک روزہ) (16 میچ) 8-18 فروری 2022

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں