Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈر ی کا گورنمنٹ اقبال سکول کا اچانک دورہ

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈر ی ایجو کیشن محمد اقبال احمد نے اچانک دورہ کیا پرنسپل عنایت علی قریشی اور اساتذہ سے ملاقات اور سکول کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں طالبعلم اس ملک کے معمار ہیں۔ یہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے میں اپنا کردارادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو دینی و دنیاوی معیاری تعلیم دیں تاکہ وہ اسلامی نظریات کے مطابق زندگی بسر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے اساتذہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں

اس موقع پر انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہاکہ انرولمنٹ کے سلسلے میں گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول میں کام جاری ہے، انشاء اللہ ہم بچوں کومعیاری تعلیم دینے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں