Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈینگی ایس او پیز: ایک ریسٹورنٹ سیل دوسرے کو وارننگ
ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا جبکہ دوسرے ریسٹورنٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق خاور سنٹر میں واقع فوڈ میلہ کو سیل کر دیا گیا۔اس ریسٹورنٹ میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔دوسرے ریسٹورنٹ افغان کوزائن کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 36 گھنٹوں کے اندر ڈینگی ایس او پیز کے مطابق اقدامات نہ کئے تو ریسٹورنٹ سیل کر دیا جائے گا۔
کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اور فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان کی قیادت میں کی گئی۔اینٹو مالوجسٹ اور ڈینگی سرویلنس ٹیم ان کے ہمراہ تھی۔