Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حکام اور پی سی بی انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور فرسٹ بورڈ آف کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انتظامیہ کے درمیان منگل کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہورمیں اہم ملاقات ہوئی
۔اس ملاقات میں گذشہ مہینوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، اس کے ساتھ آئندہ سیزن کے اہداف بھی مقرر کیے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی کاوشوں کو سراہا اورپی سی بی نے اس موقع پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس طویل میٹنگ میں مکمل مشاورت کے ساتھ کے ساتھ فیصلے ہوئے جس میں باصلاحیت افراد کی نشاندہی اور خاص طور پر بہترین کوچنگ اسٹاف مقرر کرنا شامل ہے۔ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کوالیفائیڈ کوچز مدد فراہم کریں گئے ، جس سے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

اس میٹنگ کے دوران ہیڈ آف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں اگاہ کیا۔اس موقع پر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے بہترین کوچز مقرر کئے گئے ہیں۔سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے نچلی سطح پر کرکٹ کی بہتری کےمنصوبوں پر بات کی اور رواں سال میں کلب، اسکول، کالج اور یونی ورسٹیز کی سطح پر کرکٹ بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کے عمل کے بارے میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے حکام اگاہ کیا، اور ان کو بتایا گیا کہ چار ہزار سے زائد کلبوں نے رجسٹریشن کے آن لائن درخواستیں جمع کروائی ہیں اس کا اگلا مرحلہ مقررہ وقت پر شروع کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں