Breaking NewsEducationتازہ ترین

کلیم اللہ کیس میں انصاف نہ ملا توزکریا یونیورسٹی میں امن کی گارٹنی نہیں دے سکتے:جمعیت

اسلامی جمعیت طلبا جنوبی پنجاب کے ناظم سعد نے کہاہے کہ کلیم اللہ کی قتل کو سات روزہونے کو ہیں نااہل یونیورسٹی انتظامیہ اور آر او ملزم کی مسلسل سرپرستی کر رہے ہیں، ثابت ہو رہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ خود جامعہ کے حالات خراب اور بدامنی چاہتی ہے ۔
تاحال واقعہ کی انکوائری کے لیے نہ تو کوئی کمیشن بنایا گیا نہ ہی متعلقہ تھانہ میں جامعہ کی انتظامیہ کی طرف سے کوئی درخواست موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سات دن کا وقت ہم نے دیا ہے سات دنوں میں اگر انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کرتی وائس چانسلر، آر او اور ہاسٹل سپرینٹنڈنٹ کو برطرف نہیں کرتے، فوری ایک آزاد انکوائری کمیٹی تشکیل نہیں دیتے تو جامعہ کے امن کے ذمہ دار ہم نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم اویس کا جمعرات کو ریمانڈ حاصل کیا ہے پولیس نے اگر اس کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کیا تو یہ مقتول کے ساتھ ساتھ وراثاء سے زیادتی اور ملزم کی پشت پناہی تصور کی جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں