کورونا بھی میپکو کو روک نہ پایا، 251 ارب 51 کروڑ روپے وصولیاں
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود رواں مالی سال2020-21ء کے دوران بلنگ کی میں 251ارب51کروڑروپے وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 103.45فیصد رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی ٹیموں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجود جنوبی پنجاب میں صارفین سے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں۔ 13اضلاع میں گھریلو صارفین سے ایک کھرب 28ارب30کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے ریکوری کی شرح 108.60فیصد رہی ہے۔ کمرشل کیٹگری میں 26ارب 19 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.55فیصد، جنرل سروس کنکشنز کے صارفین سے ایک ارب 32 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 98.57فیصد، انڈسٹریل صارفین سے 54 ارب 14کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.93فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 27ارب 85کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.58فیصد، دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 46کروڑ11لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.68فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے13ارب22کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح 89.90 فیصد رہی ہے۔
مالی سال 2020-21ء کے جولائی تامئی کے دوران میپکو ملتان سرکل نے سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین سے 54ارب11کروڑروپے وصول کئے ہیں جس سے ریکوری کی شرح101.76فیصد رہی ہے۔ڈی جی خان سرکل کی19ارب18کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101.42 فیصد، وہاڑی سرکل کی 20 ارب 91کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.09فیصد، بہاولپور سرکل کی31ارب 74کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.85 فیصد، ساہیوال سرکل کی33ارب 95کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح104.17فیصد، رحیم یا ر خان سرکل میں 27ارب19کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح102.21 فیصد، مظفرگڑھ سرکل کی29ارب 25کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح104.62فیصد، بہاولنگر سرکل کی15ارب 79کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 105.60 فیصد اور خانیوال سرکل کی پرائیویٹ و سرکاری صارفین سے19 ارب 35کروڑروپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ پروگریسوریکوری کی شرح104.42فیصد رہی ہے۔