Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کی فصل میں مرجھاؤ کی بیماری کا بروقت تدارک نہایت ضروری ہے: ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کے کچھ کاشتہ علاقہ جات میں کاشتکاروں کی طرف سے فصل میں مرجھاؤ کی بیماری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو باعث تشویش ہے۔
کپاس کی فصل میں مرجھاؤ کی بیماری کا بروقت تدارک نہایت ضروری ہے، یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیما ری پھپھوندی اور بعض جگہ جراثیمی خیطوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس بیماری کاحملہ اگست اور ستمبر کے مہینوں میں اس وقت ہوتا ہے جب زمین کا درجہ حرارت نسبتاً کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ابتدائی علامات میں پودا مرجھانا شروع ہوجاتا ہے، یہ بیماری کھیت میں ٹکڑوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ پودے کے اوپر والے پتے مرجھا جاتے ہیں اور 5سے 6دن کے اندر گر جاتے ہیں۔
اس بیماری کی شدت کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں نمایا ں کمی ہو سکتی ہے، جہاں اس بیماری کا حملہ ہو جائے تو وہاں کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کھیت کے کھیت اجڑجاتے ہیں۔
ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ پھپھوندی /فیوزیریم آبپاشی کے بہاؤ کی سمت پھیلتی ہے ، جبکہ فیوزیریم پھپھوندی زیادہ نائٹروجن،کھاد اور زیادہ نمدار مٹی میں تیزی سے پھیلتی ہے۔
ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا اگرکپاس کے پودے ٹکڑیوں کی صورت سوکھنا شروع ہوجائیں، تو کاشتکار فوری طور پر میٹا لیگزل+مینکوزپ 300گرام یا تھائیو فینیٹ میتھائل300گرام فی ایکڑ کے حساب سے فلڈ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button