گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی:کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے گراںفروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز قیمت ایپ پورٹل پر موصول تمام شکایات کا فوری ازالہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز اشیاء خوردونوش کی قلت میں ملوث کمیشن مافیا کو جیل بھجوائیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑے ذخیرہ اندوزوں اورگرانفروشوں پر ہاتھ ڈالیں۔چینی اور آٹے سمیت تمام اشیاءخوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے۔
کمشنر نے انتظامیہ کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ ماہ اگست میں قیمت ایپ پورٹل پر 109 شکایات موصول ہوئیں، جن میں 100 حل کی گئیں۔ماہ اگست میں 131 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 87954 چھاپے مارے۔202 مقدمات درج کرکے313گرانفروش گرفتار کئے گئے اور 1کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔