Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنر کا یونیورسٹیو ں کو خصوصی الاؤنس دینے کےلئے مراسلہ

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، ملازمین کی سنی گئی، خصوصی الاؤنس کی رہ میں موجود روکاٹیں ختم ہونے لگیں گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کو خصوصی الاونس دینے کےلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
گورنر نے موقف تسلیم کرتے ہوئے خصوصی الاؤنس دینے کےلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ تحریر کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کے اپنے بجٹ ہیں، ان کے پے سکیل اور قوانین الگ سے ہیں، اس لئے ان پر جاری کردہ قانون لاگو نہیں ہوتا ، اس لئے تمام یونیورسٹیوں کو اس قانون سے استشنیٰ قرار دیا جائے اور مراسلہ جاری کیا جائے۔
علاوہ ازیں فپواسا پنجاب اعلامیہ جاری کیا ہے کہ چانسلر یونیورسٹیز آف پنجاب، گورنر چودھری محمد سرور کے شکرگزار ہے کہ انھوں نے یونیورسٹی فیکلٹی، آفسیران اور نان ٹیچنگ سٹاف کی آواز کو سنتے ہوئے، سیکرٹری فنانس کو خط لکھا ہے کہ ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس کے حوالے سے فوری طور پر وضاحتی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین اس سے مستفید ہو سکیں۔
فپواسا پنجاب بھی مذاکراتی دور کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وضاحتی/ترمیمی نوٹیفیکیشن کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے اور اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے اساتذہ کو مسلسل آگاہ کرتی رہی ہے۔ ا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں