Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ہم ترک حکومت اور عوام کی مدد کیلیے تیار ہیں‏:وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں خوفناک آتشزدگی پر مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مددکےلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ جنگل میں لگی آگ سے نقصان پردکھ ‏میں شریک ہیں اس صورتحال پر حکومت اور عوام کےساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ترک ‏حکومت کو درپیش کسی بھی مدد کے لیے تیار ہیں۔
ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 ‏سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے ‏پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی۔
سوشل میڈیا اور ترک ‏ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری ‏سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا گیا۔امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں ‏میں داخل کیا جاچکا ہے جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو ‏بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں