Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہوم اکنامکس کالج کے طالبات کا دیرنیہ مطالبہ منظور، دو سال کے بعد انٹر کا سرٹیفیکٹ اور چھ سال کے بعد ڈگری مل سکے گی

ہوم اکنامکس کالج کی طالبات کا احتجاج رنگ لے آیا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فرید شریف نے تما م سٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لاتے ہوئے معاملہ سلجھادیا ۔
گزشتہ روز وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری نے طالبات کے مسائل سنے جس کے بعد زکریا یونیورسٹی ، تعلیمی بورڈ ملتان اور ایچ ای سی کے حکام کو لائن پر لیاگیا ، جس میں طے پایا کے 2018 میں داخلہ ہونے والوں پر نئی پالیسی لاگو نہیں ہوگی، وہ سابق طریقہ کار کے مطابق اپنی ڈگری مکمل کرسکیں گی، جبکہ 2019سے داخلہ لینے والی طالبات جومیٹرک کے بعد داخلہ لیں گی وہ دوسال بعد اگر اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کرنا چاہتی ہیں تو ان کو آئی بی سی سی سے ایکوولینس سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا ،اور جواپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہوں گی ان کو چار سالہ بی ایس پروگرام میں شامل کرلیا جائے گا اس طرح حسب سابق ان کی ڈگری چھ برس میں ہی مکمل ہوگی اس میں کوئی تعطل نہیں آئے گا اور کسی طالبہ کا سال ضائع نہیں ہوگا۔
تاہم یہ سار ا کیس زکریا یونیورسٹی کی ایفی لیشن کمیٹی کے ذریعے ہائرایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کو ارسال کیا جائے گا، جو اس کی منظوری دے گی، اور یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل اس کو فائنل کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں