Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوم دفاعِ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ آج ملتان کرکٹ گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں دن ایک بجے کھیلا جائے گا ۔
عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں اس کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سٹی کی ٹیم میجر عزیز بھٹی شہید اور ملتان صدر کی ٹیم میجر طفیل شہید کے نام سے منسوب ہونگی۔
شہداء پاکستان کے نام پر ان ٹیموں کی تشکیل کا مقصد نئی نسل کو ان عظیم شخصیات کی داستان حیات سے روشناس کرانا ہے۔
میچ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر ہونگے، جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button