Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کےلئے آسٹروٹرف اور بوائز ہاسٹل کے منصوبے منظور

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے آسٹروٹرف اور بوائز ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبے کی منظوری دے دی، جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے قومی کھیل ہاکی کے لیے آسٹروٹرف کے منصوبے کی منظوری پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اور کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں پہلی بار آسٹروٹرف کی تنصیب اس خطے کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ زکریا یونیورسٹی میں ہاکی کے آسٹروٹرف گراؤنڈ سے نئے کھلاڑیوں میں ہاکی کھیلنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔اور اس خطے سے بھی نامور ہاکی کے کھلاڑی پیدا ہوں گے۔
وائس چانسلر نے کہاکہ آسٹروٹرف پر ہاکی کھیلنے کے لیے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کریں گے، اور انہیں زکریایونیورسٹی مدعو کرکے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات بھی کرائیں گے۔
ہاکی کے سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر یقینا نوجوان کھلاڑیوں میں قومی کھیل کے فروغ کے لیے جذبہ پیدا ہوگا۔ اور اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں مدد حاصل ہوگی۔
وائس چانسلرنے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جاوید میمن کی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے لیے خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹروٹرف کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی نے ایک نیا بوائزہاسٹل تعمیر کرنے کے لیے بھی فنڈز منظورکیے ہیں۔ جو کہ خوش آئند بات ہے۔
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی پہلی یونیورسٹی ہے کہ جہاں پر آسٹروٹرف بچھائی جائے گی، جبکہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال ، باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کے خوبصورت گراؤنڈز پہلے موجود ہیں ۔جہاں سینکڑوں طلباء کھیل کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button