Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آپریشن سب ڈویژنوں کو 2055 میٹرز جاری

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد منور خان نے خراب اورجلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے آپریشن سب ڈویژنوں کو 2055میٹرز جاری کردئیے ہیں۔

ملتان سرکل کے زیر انتظام سب ڈویژنوں کو 1930سنگل فیز اور 125تھری فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں اور تمام ایس ڈی او ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے خراب میٹرز کی تبدیلی یقینی بنائیں۔

ایلوکیشن کے مطابق میپکو کینٹ ڈویژن کو 267سنگل فیز اور 18تھری فیزمیٹرز، ممتازآبادڈویژن کو 512 سنگل فیز اور 9تھری فیز میٹرز، سٹی ڈویژن کو 321 سنگل فیز اور 12تھری فیز میٹرز، شجاع آبادڈویژن کو156سنگل فیز اور ایک تھری فیز میٹر، موسیٰ پاک ڈویژن کو 361سنگل فیز اور 9تھری فیز میٹرز، شاہ کن عالم ڈویژن کو313سنگل فیز اور 19تھری فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button